حکومت نے رہنما سارہ احمد کو بڑا عہدہ دیدیا

حکومت نے رہنما سارہ احمد کو بڑا عہدہ دیدیا
حکومت نے رہنما سارہ احمد کو بڑا عہدہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رہنما سارہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز“ کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ نے رہنما سارہ احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی صباءصادق اس عہدے پر تعینات تھیں ۔

یاد رہے کہ سارہ احمد تحریک انصاف کی مرکزی خاتون رہنما ہیں،سارہ احمد آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

مزید :

قومی -