”موٹر سائیکلوں کی قیمت کیا ہو گئی؟ “ اگر آپ بھی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں

”موٹر سائیکلوں کی قیمت کیا ہو گئی؟ “ اگر آپ بھی موٹر سائیکل خریدنے کے ...
”موٹر سائیکلوں کی قیمت کیا ہو گئی؟ “ اگر آپ بھی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک سال کے دوران متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری نے جہاں مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کیا وہیں متوسط طبقے کی سواری سائیکلیں بھی 36 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں۔ ایک سال کے دوران سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کر دی۔

یاماہا کمپنی نے 125 جی موٹر سائیکل کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا کمپنی نے سی بی 125 ایف موٹر سائیکل کی قیمت 36 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کر دی۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /بزنس