آسٹریلوی ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بڑی تیاری کر لی، ایسے آسٹریلین بلے باز کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا جسے دیکھ کر ہی باﺅلرز کی ٹانگیں کانپ اٹھتی تھیں

آسٹریلوی ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بڑی تیاری کر لی، ایسے آسٹریلین بلے باز کو ...
آسٹریلوی ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بڑی تیاری کر لی، ایسے آسٹریلین بلے باز کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا جسے دیکھ کر ہی باﺅلرز کی ٹانگیں کانپ اٹھتی تھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019ءکی تیاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور اس حوالے سے سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے جو کوچ جسٹن لینگر کیساتھ مل کر آسٹریلوی بلے بازوں کو نئے گر سکھائیں گے۔
رکی پونٹنگ آسٹریلیا کی جانب سے 5 ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جن میں سے 3 میں آسٹریلیا نے ہی کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی تقرری باﺅلنگ کوچ ڈیوڈ سیکر کے استعفے کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ ون ڈے ٹیم کے بلے بازوں کیساتھ کام کریں گے جبکہ موجودہ بیٹنگ کوچ گریم ہیک ایشز سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو تیار کریں گے تاکہ تاریخی سیریز میں کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر قریبی دوست بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پونٹنگ کی تعیناتی پر خاصے خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ جسٹس لینگر نے کہا کہ میں اور رکی پونٹنگ ماضی میں بھی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کر چکے ہیں، پونٹنگ ایک بہترین کوچ ہیں جو کھلاڑیوں اور آسٹریلین کرکٹ کی بہترین کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رکی پونٹنگ کرکٹ کی بہترین سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کھیلنے اور اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے کیا کچھ ضروری ہے، ہم سکواڈ میں ان کی شمولیت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد تیاری شروع کی جا سکے۔

مزید :

کھیل -