”پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے بھجوا دئیے کیونکہ۔۔۔“ حقیقت جان کر آپ پھر برہم ہو جائیں گے

”پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے بھجوا دئیے کیونکہ۔۔۔“ حقیقت ...
”پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے بھجوا دئیے کیونکہ۔۔۔“ حقیقت جان کر آپ پھر برہم ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں مقدمہ ہارنے پر بھارتی کرکٹ(بی سی سی آئی) کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی دی ہے جبکہ آئی سی سی کو ادا کی جانے والی رقم کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے جبکہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی بی کو ادا کرنا ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا موقف تھا کہ 2014ءمیں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں۔ البتہ اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو الٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل -