حکومت نے پہلے چھ ماہ میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیل سامنے آگئی

حکومت نے پہلے چھ ماہ میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیل سامنے آگئی
حکومت نے پہلے چھ ماہ میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیل سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت پاکستان نے 2 ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5ارب 90کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق چین سے 83 کروڑ 60لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -