” علیمہ خان نے 25فیصدٹیکس اورجرمانہ اداکردیا ، ان کے خلاف ۔۔۔ “ چیئرمین ایف بی آر نے واضح اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے 25فیصدٹیکس اورجرمانہ اداکردیا ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی جائیداد پر 25 فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کردیا ہے ،ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ علیمہ خان سے قانون کے مطابق ریکوری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ترغیب دی جاتی ہے، صوبوں کو ساتواں این ایف سی ایوارڈ اب دیا جائے گا۔