نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال
نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

سپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بورڈ نے نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تھیلیسیمیاٹیسٹ میں نوازشریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی، ان کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے،انہیں علاج کے دوران مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کوکم نمک اور پروٹین والی خوراک درکارہے،ان کی کچھ دوائیاں تبدیل اور کچھ تجویز کی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -