”جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کی خبریں باہر دیتے ہیں وہ خود ہی ۔۔۔“معین خان نے قومی ٹیم میں شامل مخبر کھلاڑیوں کو ڈرا دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کی خبریں باہر کرتے ہیں مستقبل میں خود ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں ، ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں آنی چاہیں، ڈریسنگ روم پرائیویٹ جگہ ہے وہاں کی خبریں باہر جانا مناسب نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنا واضح پیغام ہے، تمام پلیئرز کو معلوم ہوگیا ہے کہ کس کی قیادت میں کھیلنا ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈکا سلیکٹرز کو بلانا اچھا عمل ہے ، سلیکشن کمیٹی سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے، پوچھ گچھ سے غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے بتانا ہوگا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔