کنگنا رناوت کی تنقید پر عالیہ بھٹ نے ایسا جواب دے دیا کہ بالی ووڈ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

کنگنا رناوت کی تنقید پر عالیہ بھٹ نے ایسا جواب دے دیا کہ بالی ووڈ میں نئی ...
کنگنا رناوت کی تنقید پر عالیہ بھٹ نے ایسا جواب دے دیا کہ بالی ووڈ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلمی دنیا کی روائت ہے کہ اداکارائیں ایک دوسرے کی تنقید پر خوب جواب دیتی ہیں تاہم عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کی تنقید پر ایسا جواب دے دیا کہ تاریخ رقم ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق چند روز قبل کنگنا رناوت نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور عامر خان کو ان کی فلم”منی کارنیکا“ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فلم ”راضی“کے وقت عالیہ بھٹ کو فون کرکے ان کی فلم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیاتھا لیکن عالیہ بھٹ نے میری فلم”منی کارنیکا“کے لیے کچھ بھی نہیں بولا۔ایک اور انٹرویو میں کنگنا نے کہا عالیہ میری فلمیں دیکھتے ہوئے اتنا خوف کیوں محسوس کررہی ہیں، میں عالیہ کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ انہیں خواتین پر بننے والی فلموں کی حمایت کرنی چاہیے اگر وہ ان فلموں کے لیے اپنی آواز نہیں اٹھاتیں تو مجھے لگتا ہے وہ کرن جوہر کی کٹھ پتلی ہیں اور ان کی تمام کامیابی کرن جوہر کے مرہون منت ہے لہٰذا میں انہیں ایک کامیاب اداکارہ نہیں مانتی۔

عالیہ بھٹ سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے نہایت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کنگنا مجھے ناپسند نہیں کرتیں۔ میرا ارادہ کنگنا کو ناراض کرنا نہیں تھا اور ناہی میں نے جان بوجھ کر ان کا دل دکھایا ہے لیکن میں پھر بھی کنگنا سے معافی مانگتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ وہ کنگنا رناوت سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وہ بہت صاف گو ہیں اور اس طرح ہونے کے لیے بہت ہمت چاہیے۔ میں شوٹنگ میں مصروف تھی اس لیے مجھے معلوم نہیں ہو سکا کہ کنگنا مجھ سے ناراض ہیں تاہم میں کبھی بھی کسی کوبھی ناراض کرنا نہیں چاہتی۔

مزید : تفریح