پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے:صادق سنجرانی

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ ...
پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے:صادق سنجرانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان موجودہ بہترین تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے،دونوں ممالک کے پارلیمان کے درمیان بہترین روابط کے ذریعے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید استحکام دیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کرغستان اور قازقستان کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی ۔  ترکمانستان کے سفیر عطادجان نیورووچ ملامو نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے  دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں دونوں ممالک کے مابین مواصلات کے شعبوں میں طے شدہ معاہدوں کو حقیقت کی شکل دیکر دوطرفہ تعلقات کو نہ صرف فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے عوا م کی سطح پر رابطوں اور ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹپی پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے باہمی اتفاق پر مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان ترکمانستان دوستی گروپ دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور منتخب نمائندوں کو مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو فروغ دینے کیلئے فعال کر دار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -