انتہائی انوکھا اور خوبصورت ہیئر سٹائل رکھنے والی یہ لڑکی کس پاکستانی کرکٹر کی بیٹی ہے ؟جواب جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

انتہائی انوکھا اور خوبصورت ہیئر سٹائل رکھنے والی یہ لڑکی کس پاکستانی کرکٹر ...
انتہائی انوکھا اور خوبصورت ہیئر سٹائل رکھنے والی یہ لڑکی کس پاکستانی کرکٹر کی بیٹی ہے ؟جواب جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں میں طرح طرح کے ہیئر سٹائل رکھنے کا شوق ہوتا ہے جسے پورا کرنے کے لیے آجکل نوجوان ہیئر ڈریسرز سے مختلف طرح کے بال کٹواتے رہتے ہیں آجکل پاکستانی نوجوان لڑکوں کو جاپانی ہیئر سٹائل بہت پسند ہے اور بچے اس طرح کے کٹنگز کروا رہے ہیں لیکن اس بچی نے افریقی بچیوں جیسا ہیئر سٹائل رکھ کر سب کو حیران کر دیا ،نیلے رنگ کے بالوں والی یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے سابق معروف آف سپنر ثقلین کی بیٹی ہے ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی پیغام دیا کہ میری بیٹی ریت میں کھیل رہی ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے افریقی بچیوں کے انداز میں بال بنا رکھے ہیں اور ان کا رنگ نیلا ہے ،عام طورپر پاکستان میں لڑکیاں افریقی بچیوں کے ہیئر سٹائل کی نقل نہیں کرتیں ،اس لیے ثقلین مشتاق کی بیٹی کے اس سٹائل پر لوگوں نے خوب تعریف کی ۔

عالیہ بھٹ نے کہا خوبصورت

سویراپاشا نے کہا کہ مجھے اس بچی کے بالوں سے پیار ہے

رضیہ دسائی نے بھی تعریف کا اظہار کیا

آصف خان نے بچی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

مزید :

کھیل -