بچے سے زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کے سرعام سر قلم کردیے گئے

بچے سے زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کے سرعام سر قلم کردیے گئے
بچے سے زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کے سرعام سر قلم کردیے گئے

  

عدن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں ایک 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 مجرموں کے سرعام سر قلم کردیے گئے۔

العربیہ کے مطابق یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں گزشتہ برس 23 جنوری کو 12 سالہ محمد سعد احمد مسعود البارودی کو دو درندوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ یہ کیس 'البساتین بچہ' کے نام سے میڈیا میں مشہور ہو جس میں ملوث دونوں مجرموں کو پکڑ لیا گیا تھا۔

یمن کی عدالت نے مجرموں کو عبرت ناک سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا اور صدر مملکت کو سزا پر عملدرآمد کی سفارش کی تھی۔ صدر کے حکم پر جمعرات کو دونوں مجرموں کے سر قلم کردیے گئے۔ دونوں مجرموں کو دارالسعد ڈائریکٹوریٹ میں النصر کلب کے گراﺅنڈ میں گولیاں مار کر کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ سزا پانے والے مجرموں کی شناخت وضاح رفعتعی محمد اور محمد خالد محمد صالح کے ناموں سے کی گئی ہے۔ جس وقت سزا پر عملدرآمد کیا جارہا تھا اس وقت گراﺅنڈ میں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عدالت کی جانب سے مجرموں کیلئے سہولت کاری کرنے والی خاتون کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے۔ خاتون ایک چھوٹے بچے کی ماں ہے اس لیے اس کی سزا پر عملدرآمد وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ خاتون کا بچہ دودھ پینے کی عمر مکمل کرلے گا تو اس کے بعد اسے سزائے موت دی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا /انسانی حقوق