15 برس بعد ملالہ یوسفزئی کا پاکستان کی سیاست میں کیا کردار ہوگا؟ ماہر علم نجوم نے بڑی پیشگوئی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر علم نجوم اور عالمی شہرت یافتہ پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پشین گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں زیر تعلیم طالبہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گی اور آئندہ 15 برس بعد پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لیں گی ۔
اپنی پیشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے’’ڈیلی پاکستان ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشین گوئی کی ہے کہ مستقبل قریب میں ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی سیاست میں اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ جنہیں نوبل انعام بھی مل چکا ہے، اپنی تعلیم مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آکر سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گی۔ایم اے شہزاد خان نے بتایا کہ 15 برس بعد ہونے والے الیکشن میں ملالہ یوسفزئی ایک بڑی طاقت بن کر ابھریں گی۔ ایم اے شہزاد خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ 15 برس بعد کے الیکشن میں ملالہ کا مقابلہ کس سے ہوگا؟۔
خیال رہے کہ 2012 میں ملالہ یوسفزئی کو سکول سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ملالہ کے سر میں گولی لگی لیکن وہ اس قاتلانہ حملے میں بچ گئیں۔ ملالہ یوسفزئی اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں، وہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں اہم کردار نبھا رہی ہیں، انہیں دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ نوبل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔۔مشہور پامسٹ ایم اے شہزاد خان سے رابطے کے لئے ان کے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔Maskpromotors@gmail.com