وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کی حراست میں موجود پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عبدالعلیم خان کا تمام 6 وزارتوں سے استعفیٰ منظور کیا ہے۔ ان کی جگہ پر وزیر قانون راجا بشارت کو بلدیات کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے بطور وزیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر ہونے کے ساتھ بلدیات سمیت 6 اہم وزارتیں چلا رہے تھے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -