علیم خان تمام کیسز سے بری ہونگے یا نہیں ؟مشہور ماہر علم نجوم نے بڑی پیشن گوئی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان 9 روزہ ریمانڈ پر نیب لاہور کی زیر حراست ہیں ،آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور پاناما کیس میں اپنی گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان نے پنجاب کے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اب اپنی پشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پشین گوئی کرتے ہوئے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور پامسٹ اور اپنی پشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی عبد العلیم خان نیب کے تمام کیسز سے نہ صرف بری ہو جائیں گے بلکہ وہ حکومت میں اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے ۔ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عبد العلیم خان کے خلاف کرپشن کے تمام کیسز میں نیب کوئی بھی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں کر پائے گی جس پر انہیں تمام کیسز سے بری کر دیا جائے گا جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں انہیں ایک بار پھر اہم عہدہ مل جائے گا ۔پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ایک بار پھر اپنی ماضی میں کی گئی پشین گوئی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان میں حکومت کریں گے اور ان کے اقتدار کے لئے کوئی بھی بڑا خطرہ نہیں بن سکے گا ۔واضح رہے کہ پنجاب کے مستعفیٰ ہونے والے سینئر وزیر عبد العلیم خان گزشتہ پیشی پر نیب لاہور کو سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، جسکی بنا پر عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا۔ احتساب بیورو (نیب لاہور) میں سینئر صوبائی وزیر علیم خان کیخلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد آثاثہ جات بنانے کے الزام پر تحقیقات جاری ہے اور سینئر وزیر گرفتاری سے پہلے نیب لاہور میں 3 بار پیش ہو چکے ہیں، علیم خان کو آخری مرتبہ 10 اگست 2018 کو طلب کیا گیا تھا اور آخری پیشی پر ایک سوالنامہ انہیں دیا گیا۔ نیب نے علیم خان کے ساتھ ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کررکھی ہے جبکہ احتساب عدالت نے آف شور کمپنیاں اور آمدن سے زائد اثاثوں کیس میں نیب کی درخواست پر 9 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہوا ہے ۔مشہور پامسٹ ایم اے شہزاد خان سے رابطے کے لئے ان کے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔Maskpromotors@gmail.com