آنے والے دنوں میں نیب کن 2 اہم ترین حکومتی شخصیات کو گرفتار کرے گا ؟علم فلکیات کے مشہور ماہر کی ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دینے والی پشین گوئی سامنے آگئی

آنے والے دنوں میں نیب کن 2 اہم ترین حکومتی شخصیات کو گرفتار کرے گا ؟علم فلکیات ...
آنے والے دنوں میں نیب کن 2 اہم ترین حکومتی شخصیات کو گرفتار کرے گا ؟علم فلکیات کے مشہور ماہر کی ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دینے والی پشین گوئی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے ملک بھر میں کرپشن کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سمیت موجودہ حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف بھی اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہوا ہے ،2 روز قبل پنجاب حکومت کے اہم ترین وزیر عبد العلیم خان کی گرفتاری نے ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا تھا تاہم اب نیب کا شکنجہ کن اہم ترین حکومتی شخصیات اور وزرا کے گرد کسے جانے کا امکان ہے ؟عالمی شہرت یافتہ پامسٹ اور معروف ماہر علم نجوم نے ایسے ناموں کی پشین گوئی کی ہے کہ جان کر ہی ملکی سیاست میں ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اپنی پشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےایک نئی پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا شکنجہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات کے خلاف بھی مزید سخت ہو گا اور آنے والے دنوں میں وہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی  نیب کے شکنجے میں دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ان دونوں اہم ترین حکومتی شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے ۔مشہور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان کا کہنا تھا کہ غیب کا علم اللہ کے علاوہ کسی کے پاس نہیں تاہم علم فلکیات اور پامسٹری کی روشنی میں وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ حال ہی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے عبد العلیم خان جلد ہی تمام کیسز سے بری ہو جائیں گے اور وہ  دوبارہ اہم ترین حکومتی عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔اپنی پشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ماضی میں کی گئی اپنی پشین گوئی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 10 سال تک اقتدار میں رہیں گے اور ان دس سالوں میں ملک بھی ترقی کی نئی منازل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ئے گا ۔مشہور ماہر علم فلکیات اور عالمی شہرت حاصل کرنے والے پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ سے ان کی ای میل آئی ڈی پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔۔Email . Maskpromotors@gmail.com

مزید :

قومی -