کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی گئی

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی گئی
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کی توانائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی میں ممبر ہوں گے۔توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزارت بجلی، وزرات منصوبہ بندی اور وزارت ریلوے کے وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔ توانائی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داد بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -