’’ مودی اگر دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو عمران خان کے پیر پکڑنے ہوں گے ‘‘ ماہر علم نجوم نے ایسی پیشگوئی کردی کہ بھارتی بھی سٹپٹا اٹھیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں پائی جانے والی کشیدگی کا اہم جزو ہے ،پاکستان ہمیشہ بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر با مقصد مذاکرات کی دعوت دیتا رہا ہے تاہم بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی خطے کے امن میں ہمیشہ رکاوٹ رہی ہے ،گذشتہ روز ہی پاکستان نے کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دیں ہیں،پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ پامسٹ ایم اے شہزاد خان نے ایک بار پھر ایسی پشین گوئی کر دی ہے کہ کسی کو بھی اس کا یقین نہیں آئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں کی جانے والی سینکڑوں پشین گوئیوں کے درست ہونے پر عالمی شہرت حاصل کرنے والے مشہور و معروف پامسٹ اور ماہر علم فلکیات ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ’’ڈیلی پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کئی پشین گوئیاں کی ہیں ۔ایم اے شہزاد خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے بعد اب مرکزی انتخابات ہونے والے ہیں ،بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے ماضی میں ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سرد مہری کا رویہ اپنائے رکھا ہے تاہم اب دوبارہ ہندوستان کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے نریندرا مودی کو پاکستان کو ساتھ ہاتھ ملانا ضروری ہی نہیں ان کی مجبوری ہے اور ان دو مہینوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندار مودی کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہو جائے گا۔مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ایک اور پشین گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں نیب کی ہاتھوں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعبد العلیم خان نیب کے تمام کیسز سے نہ صرف بری ہو جائیں گے بلکہ وہ حکومت میں اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے،عبد العلیم خان کے خلاف کرپشن کے تمام کیسز میں نیب کوئی بھی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں کر پائے گی جس پر انہیں تمام کیسز سے بری کر دیا جائے گا جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں انہیں ایک بار پھر اہم عہدہ مل جائے گا ۔مشہور پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ماضی میں کی گئی اپنی پشین گوئی کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان میں حکومت کریں گے اور ان کے اقتدار کے لئے کوئی بھی بڑا خطرہ نہیں بن سکے گااور ان دس سالوں میں ملک بھی ترقی کی نئی منازل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ئے گا ۔ مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نےایک اور پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا شکنجہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات کے خلاف بھی مزید سخت ہو گا اور آنے والے دنوں میں وہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی نیب کے شکنجے میں دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ان دونوں اہم ترین حکومتی شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے ۔۔مشہور پامسٹ ایم اے شہزاد خان سے رابطے کے لئے ان کے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔Maskpromotors@gmail.com