نیب نے ن لیگ کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا

نیب نے ن لیگ کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا
نیب نے ن لیگ کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور بطور وفاقی وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ان پر پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کامران مائیکل کو کوٹ لکھپت میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کامران مائیکل کے پاس گزشتہ حکومت میں تین مختلف وزارتوں کے قلمدان رہ چکے ہیں۔ نواز شریف کے دور حکومت میں انہیں سب سے پہلے پورٹس اینڈ شپنگ کا وفاقی وزیر بنایا گیا جس کے بعد ان کا 2016 میں قلمدان تبدیل کردیا گیا اور انہیں انسانی حقوق کا وزیر بنادیا گیا۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کامران مائیکل کا قلمدان ایک بار پھر تبدیل ہوا اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وہ وزیر شماریات کی ذمہ دارں نبھاتے رہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور