صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے،سندھ میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں:سید مراد علی شاہ 

صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے،سندھ میں ہر قسم کی ...
صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے،سندھ میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں:سید مراد علی شاہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے،

صوبے میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں اور ہم سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنرز تھومس ڈریوس اور مس مارگریٹ ایڈمسن سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے،ہم صحت کے شعبوں میں بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں اور ہم سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آسٹریلین کو ل مائننگ سیفٹی کے حوالے سے مائنررز کو تربیت فراہم کر رہے ہیں، سندھ حکومت رینیوئیبل انرجی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر مس مارگریٹ نے کہا کہ آسٹریلیا سندھ حکومت کے ساتھ ڈیری فارمنگ اور ڈیری ڈولپمنٹ کے شعبوں میں کام کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کے علیحدہ ڈپارٹمنٹ قائم کئے ہیں، سندھ میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں اور ہم سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -