اگلے ایک مہینے میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ معروف نجومی نے حیران کن دعویٰ کردیا

اگلے ایک مہینے میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ معروف نجومی نے حیران ...
اگلے ایک مہینے میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ معروف نجومی نے حیران کن دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر علم نجوم اور پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پیش گوئی کی ہے اگلے ایک مہینے کے اندر نواز شریف فیملی کی تمام کیسز میں ضمانت ہوجائے گی۔

اپنی پیشین گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے مشہور پامسٹ اور ماہر علم نجوم ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ایک مہینے کے دوران نواز شریف فیملی کی تمام کیسز میں ضمانت ہوجائے گی اور نواز شریف جیل سے باہر آجائیں گے۔ ماہر علم نجوم نے واضح کیا کہ یہ پیشگوئی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق ہے ، اس پیشگوئی کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تعلق نہیں ہے۔ جب ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ سے اس بارے میں استفسار کیا گیا کہ کیا نواز شریف فیملی ملک سے باہر چلی جائے گی؟ تو انہوں نے اس بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک مہینے میں نواز شریف جیل سے باہر آجائیں گے ، جس کے بعد ان کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ پاکستان میں ہی رہتے ہیں یا بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ’’ڈیلی پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سیاست کے حوالے سے مزید پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں ملالہ یوسفزئی کے پاکستانی سیاست میں اہم کردار کی پیشگوئی بھی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 15 برس بعد ہونے والے الیکشن میں ملالہ یوسفزئی اہم سیاسی طاقت بن کر ابھریں گی اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ بھی لیں گی۔پامسٹ ایم اے شہزاد خان  ایڈووکیٹ نے عبدالعلیم خان کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ جلد ہی عبد العلیم خان نیب کے تمام کیسز سے نہ صرف بری ہو جائیں گے بلکہ وہ حکومت میں اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔عبد العلیم خان کے خلاف کیسز میں نیب کوئی بھی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں کر پائے گا جس پر انہیں تمام کیسز سے بری کر دیا جائے گا جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں انہیں ایک بار پھر اہم عہدہ مل جائے گا۔پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے ایک بار پھر اپنی ماضی میں کی گئی پشین گوئی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان میں حکومت کریں گے اور ان کے اقتدار کے لئے کوئی بھی بڑا خطرہ نہیں بن سکے گا۔انہوں نے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا شکنجہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات کے خلاف بھی مزید سخت ہو گا ۔ آنے والے دنوں میں وہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی نیب کے شکنجے میں دیکھ رہے ہیں۔مشہور و معروف پامسٹ اور ماہر علم فلکیات ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ کا ایک اور پشین گوئی کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے بعد اب مرکزی انتخابات ہونے والے ہیں ، بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے ماضی میں ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سرد مہری کا رویہ اپنائے رکھا ہے تاہم اب  دوبارہ ہندوستان کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے نریندرا مودی کو پاکستان کو ساتھ ہاتھ ملانا ضروری ہی نہیں ان کی مجبوری ہے اور ان دو مہینوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندار  مودی کا جھکاؤ  پاکستان کی طرف ہو جائے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم