منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا

منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک اور قریبی ...
منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے جعلی بینک اکانٹس سے منی لانڈرنگ کے معاملے میں انتہائی مطلوب ملزم اور سابق صدر آصف زرادری کے دست راست اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر  اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جدہ سے ڈی پورٹ ہونے والے اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ، اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے جنہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو گذشتہ سال اکتوبر میں لندن سے جدہ پہنچنے پر انٹرپول نے گرفتارکرکے پاکستانی حکام کو باضابطہ آگاہ کر دیا تھا ۔ملزم اسلم مسعودکی گرفتاری بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے جبکہ ان پر 107 جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ 35 ارب سے شروع ہوکر ایک کھرب تک پہنچنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اسلم مسعود نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو اعترافی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے 300 ارب روپے کی منی لانڈرگ کا راز اگل دیا تھا  اورمنی لانڈرنگ ایجنٹس کے نیٹ ورک کا بھانڈا  بھی پھوڑ دیا تھا ۔ اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے  بھی پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا  تھا کہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصات پر مشتمل ہے، 137 شخصات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے،حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -