وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 18 کے 50 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 18 کے 50 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی،پو لیس افسروں کو ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ترقی دی گئی ہے،ترقی پانے والے کئی افسروں کے تبادلے کر دیے گئے ہیں،سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقی کے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایس 19کے ایکٹنگ چارج آفیسر شیراز نذیر سندھ گورنمنٹ کے تحت حالیہ دنوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں فوری طور پر گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ وہ ترقی کے بعد بھی سندھ حکومت کے تحت ہی رہیں گے ۔ دیگر ترقی پانے والوں میں بی ایس 18کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر ، توصیف حیدر ، کامران عادل ، غلام مبشر میکن ،فلائٹ لیفٹیننٹ قیصر بشیر مخدوم ، عطاء اللہ چانڈیو ، سید حشمت کمال، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، منتظر مہدی ، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ، اعتزاز احمد گوریا، عصمت اللہ، عمران کشور، قاسم علی، کرام اللہ، میاں سعید احمد، کیپٹن (ر) محمد الیاس، سرفراز نواز، اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، نجیب الرحمن بگوی، محمد انور کھیتران، محمد عمر فاروق سلامت، امیر عبداللہ خان نیازی، سید محمد وصی حیدر ، عرفان اللہ خان، وحید الرحمان خٹک، مصطفیٰ حمید ملک، محمد طارق خلجی، سہیل احمد شیخ ، آغا بابر گل، آیاز احمد بلوچ، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، محمد ندیم ، عباس مجید خان مروت ، عدیل حسین چانڈیو، شبیہہ حسین ، مفخر عدیل،محمدذیشان رضا، محمد حسن اقبال، سید علی آصف ، دلاور خان بنگش ، زیب اللہ خان، عتیق اللہ خان وزیر، محمد حسین، سجاد خان، شوکت علی کھٹیان، سید محمد عباس رضوی اور علی شیر جکھرا نی شامل ہیں۔