ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے حوالے سے اجلاس

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے ...
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے حوالے سے اجلاس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر کو بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر نے اجلاس کو بریفنگ دی ٹریفک پلان اور میچز میں آنے والے شائقین کے روٹس کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ثاقب احمد خان، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر احسن منیر بھٹی، ڈپٹی کمشنر صالح سعید، پی سی بی کے اعلی افسران سمیت سیکورٹی اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن( ریٹائرڈ) فضیل اصغر نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور اس موقع پر کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔کیپٹن( ریٹائرڈ )فضیل اصغر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی اور تمام روٹس کی نگرانی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -