”عمران خان چاہتے ہیں کہ نیب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پکڑے تاکہ ۔۔۔“حامد میر نے تہلکہ خیز تجزیہ پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو خوفزدہ کردیا

”عمران خان چاہتے ہیں کہ نیب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پکڑے تاکہ ۔۔۔“حامد ...
”عمران خان چاہتے ہیں کہ نیب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پکڑے تاکہ ۔۔۔“حامد میر نے تہلکہ خیز تجزیہ پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو خوفزدہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بہت سی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ پی اے سی کی چیئر مین شپ یا تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاری کا معاملات چلتے رہیں ۔

نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام تو حکومت سے بہت دور ہے کیونکہ اقتدار کے ایوانوں اور عوام میں بہت فاصلہ ہے لیکن ابھی صورتحال یہ ہے کہ حکومت کے قریبی اتحادی بھی بہت سے معاملات پر حکومت کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن قبل ق لیگ نے بیچ چوراہے میں ہنڈیا پھوڑتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کا صوبہ نہیں بنا نا چاہتی ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈ یا ریگو لیٹری اتھارٹی لے کر آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی اتحادی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ وہ اسے سپورٹ نہیں کر یں گی کیونکہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہو گا ۔ تحریک انصاف کے وزراءمیں بھی بہت سے معاملات پر اتفاق نظر نہیں آرہا ،عمران خان کو یہ سب مشکلات نظر آرہی ہیں اور ان مشکلات سے نکلنے کے لیے عمران خان چاہتے ہیں تحریک انصاف کے رہنماوں کو نیب پکڑ لے یا پر پی اے سی کی چیئر مین شپ والا معاملہ جاری رہے تاکہ لوگوں کا دھیان اس طرف لگا رہے ۔حامد میر نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا کریڈٹ اپوزیشن کو نہیں بلکہ حکومت کو جاتا ہے ،عمران خان کی حکومت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرات ہیں ،عمران خان معاملات ٹھیک کرنے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف شور مچا رہے ہیں جس سے اپوزیشن مزید مشہور ہو رہی ہے ۔

مزید :

قومی -