حامد میر نے عمران خان کو ایف بی آر کی ’شکایت‘ لگادی مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

حامد میر نے عمران خان کو ایف بی آر کی ’شکایت‘ لگادی مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے ...
حامد میر نے عمران خان کو ایف بی آر کی ’شکایت‘ لگادی مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے محصولات جمع کرنے کے ادارے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وزیر اعظم عمران خان سے شکایت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں خود کو ایف بی آر کی جانب سے موصول ہونے والے 2 نوٹسز شیئر کیے۔ ان میں سے ایک نوٹس 15 اکتوبر 2018 کا ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حامد میر کی دبئی میں جائیدادیں ہیں ۔ حامد میر کی جانب سے اس معاملے پر جب آواز اٹھائی گئی تو ایف بی آر نے ایک اور نوٹس 17 اکتوبر کو بھجوایا جس میں پہلے نوٹس سے دستبرداری کا کہا گیا تھا۔

حامد میر نے اس حوالے سے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ” ہر سال بھاری ٹیکس ادا کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے مجھے یہ انعام ملا ہے۔ ایف بی آر نے مجھے غلط معلومات کی بنا پر ایک نوٹس بھیجا جب میں نے اسے پبلک کردیا تو وہ اس سے دستبردار ہوگئے کیونکہ میں نے سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بجائے اس کے کہ وہ نئے ٹیکس دہندگان کو سسٹم میں شامل کریں وہ پہلے سے موجود 20 لاکھ ٹیکس دہندگان کو بھی بد دل کرنے کے چکروں میں ہیں“۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -