قانون میں سقم ،الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی وجہ سے رکنیت معطلی کا معاملہ بے سود قرار دیدیا

قانون میں سقم ،الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی وجہ سے رکنیت ...
قانون میں سقم ،الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی وجہ سے رکنیت معطلی کا معاملہ بے سود قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق قانون میں سقم کی وجہ سے ان کی رکنیت معطلی کا معاملہ بے سود قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانون میں ترمیم کی سفارشات پارلیمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی پی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی انتخابی اصلاحات کمیٹی سفارشات تیار کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق قانونی سقم کے باعث چند گھنٹے میں رکنیت بحال کرنا پڑ جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت معطلی کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -