کبوتر چوری کا الزام، کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھ دیا گیا

کبوتر چوری کا الزام، کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھ دیا گیا
کبوتر چوری کا الزام، کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھ دیا گیا

  



میلسی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ صدر کی حدود میں کبوتر چوری کے الزام میں کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر میلسی کے علاقہ جھوک سٹھو میں 2 ملزمان نے کبوتر چوری کے الزام میں خود ہی عدالت لگالی اور کمسن بچوں کو زنجیروں سے باندھ دیا تھا۔ واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے اس کا سختی سے نوٹس لیا اور پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق خود متاثرہ فیملی کے گھر گئے اور ان کی داد رسی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان محمد امیر اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی