اختیارات کا رونا رونے سے بہتر ہےکام کیاجائے,نہرخیام کو پارک بنانے میں سندھ حکومت خودسنجیدہ ہے: مرتضیٰ وہاب

اختیارات کا رونا رونے سے بہتر ہےکام کیاجائے,نہرخیام کو پارک بنانے میں سندھ ...
اختیارات کا رونا رونے سے بہتر ہےکام کیاجائے,نہرخیام کو پارک بنانے میں سندھ حکومت خودسنجیدہ ہے: مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ کےمشیربیرسٹرمرتضی وہاب نےکہاہےکہ سندھ کی جامعات کووفاقی حکومت کی جانب سےفنڈنگ کی کمی کاسامناہے ،سپریم کورٹ کےحکم امتناع کی وجہ سےنہرخیام پرپارک بننےکاکام شروع نہیں ہوسکا،نہرخیام کوپارک بنانےمیں سندھ حکومت خودسنجیدہ ہے،اختیارات کارونا رونے سے بہتر ہے کہ کام کیا جائے،بہترملک اورمعاشرہ بنانےکےلئےہمیں اختیارات کی روش سےباہرنکل کرنیک نیتی سےکام کرناچاہیے۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمرتضی وہاب نےکہا کہ ہم ایک صحتمندانہ ماحول معاشرے کو دیناچاہتےہیں، اپنی آنے والی نسلوں کے لئے اچھا ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں،جامعات کو اسوقت مالی مشکلات کا سامنا ہے، وی سی سے بھی مالی مشکلات کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جسطرح کی فنڈنگ آنی تھی وہ نہیں آرہی، کٹوتیاں ہوئی ہے، ہم اس معاملے میں سندھ کی جامعات کی ترجمانی کر سکتے ہیں، سندھ کی جامعات کے ساتھ کھڑے ہیں، جامعات کا یہ مطالبہ وزیر اعلی سندھ تک پہنچاو ں گا، سندھ کے ایچ ای سی تک یہ بات پہنچاو ں گا، کوشش کرینگے کہ یہ بات وفاقی حکومت تک پہنچائیں کہ وہ اس معاملے کو فوری حل کریں،اگرریسرچ میں صحیح فنڈنگ ملےگی تواس طرح کےناول کونسیپٹس پرعملدرآمدکرسکیں گےاوراپنےمعاملات کوبہتربنانےمیں اپناکرداراداکرسکیں گے ،قانون سازی ایک الگ چیز ہے لیکن اونرشپ انسان خود اپنے آپ سے لاتا ہے،اگر ہم سب صحیح کردار ادا کریں گےتوایک مثبت پیغام سب کوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہر خیام کے حوالے سے سندھ حکومت کا اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تھا،سندھ حکومت نےکابینہ سےاسکی منظوری کرائی تھی ہمارامعاہدہ دستخط ہونےوالاتھا،بدقسمتی سے کوئی شخص سندھ ہائیکورٹ چلا گیااورکورٹ سے سٹےآرڈرلےلیا،اس حکم امتناع کی وجہ سے اب تک اس پر کام شروع نہیں ہو پایا، سپریم کورٹ نےکہاہے6مہینےکےاندرنہرخیام کو پارک میں تبدیل کیاجائے،اگرسندھ ہائیکورٹ کا سٹے آرڈر ختم ہو جاتا ہے تو سندھ حکومت خود اس پر کام کرے گی۔

بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ  یقین دہانی کراتا ہوں کہ اس پروجیکٹ کو میں خود شروع کروں گا، اس پروجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہتے ہیں، کورٹ کے سٹے آرڈر کی وجہ سے کام نہیں کر پائے،کل کے فیصلے کا انتظار ہے، اختیارات کا رونا نہیں رونا چاہیے کام کے بارے میں بات کرنی چاہیے، ہم نے ایک روش اختیار کرلی ہے کہ میں اسلئے کام نہیں کر پارہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے، بہتر ملک، معاشرہ اور ماحول بنانے کے لئے ہمیں اختیارات کے روش سے باہر نکلنا چاہیے، نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔