وفاق اپنی نااہلی، ناکامی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے سندھ حکومت پر الزام لگا رہا ہے: امتیاز شیخ

وفاق اپنی نااہلی، ناکامی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے سندھ حکومت پر الزام ...
وفاق اپنی نااہلی، ناکامی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے سندھ حکومت پر الزام لگا رہا ہے: امتیاز شیخ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ گیس بحران پر سندھ نے وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے، متعدد اجلاسوں میں وفاقی اداروں کے نمائندوں نے بھی اس کا بر ملا اعتراف اور تعریف کی ہے، امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاق سندھ کے ساتھ زیارتی اور ظلم کر رہا ہے، سندھ کے حصے کی گیس دیگر صوبوں کو سپلائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ %70 گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اور الزام پھر بھی سندھ پر لگایا جاتا ہے۔

پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر سندھ  امتیاز شیخ نے کہا کہ گیس، آٹا، چینی بحران وفاق کا پیدا کردہ ہے،آٹا اور چینی بحران پیدا کر کے حکومتی صفوں میں موجود مافیاں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا،حکومتی صفوں میں موجود مافیا کی کرپشن زبان زد عام ہے، وفاقی وزیر توانائی سندھ حکومت پر الزام تراشی کرتے وقت اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں پر نظر کیوں نہیں دوڑاتے؟ گیس بحران نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث صنعتیں اور سی این جی انڈسٹری تباہ ہو چکی ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور آج لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، پھر بھی وفاق اپنا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی