سرکلر ریلوے کے تجاوزات متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانا مسئلے کا حل نہیں: مصطفی کمال

سرکلر ریلوے کے تجاوزات متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانا مسئلے کا حل نہیں: ...
سرکلر ریلوے کے تجاوزات متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانا مسئلے کا حل نہیں: مصطفی کمال

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آنلائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کے تجاوزات متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے مترادف ہے۔

کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سید مصطفی کمال نے کہا کہ ناجائز تجاوزات میں مقیم لاکھوں خاندان گھر ٹوٹنے کے بعد ہوا میں تحلیل نہیں ہوجائیں گے بلکہ مجبورا سر چھپانے کے لیے کوئی دوسرا ٹھکانہ ڈھونڈیں گے،میرے دور نظامت میں لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 28 ہزار خاندانوں کو نالے سے نکال کر ہاکس بے، سہراب گوٹھ اور بلدیہ کی تین آبادیوں میں منتقل کیا گیا کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔انہوں  نے کہا کہ صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرے لیکن عوام کے ووٹ کا حق بھی ادا کرے ،حکومت ان تمام خاندانوں کو بے آسرا چھوڑنے کے بجائے ماضی کی طرح متبادل جگہ فراہم کرے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی