کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی، سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی

کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی، سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری متعارف کرا دی ...
کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی، سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرادی گئی، اس سے قبل کرپشن سے متعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کااستعمال ہوتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری کااضافہ کردیا گیا ہے، کرپشن،بدعنوانیوں کی شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے کیٹیگری مزید6درجہ بندی میں تقسیم کی گئی،جن میں مالی کرپشن،فراڈ،میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کاغلط استعمال،نا اہلی شامل ہیں، اس سے قبل کرپشن سے متعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کااستعمال ہوتاتھا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اقدام عوام کی جانب سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایاگیا، حکومتی اداروں میں کرپشن کی شکایات کیلئے مالی کرپشن کی کیٹیگری مختص کردی گئی ہے، اختیارات کے ناجائزاستعمال پرعوام متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔فراڈوردھوکادہی سے متعلق شکایات کے لیے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہےجبکہ دستاویزات میں ردوبدل اورجعلی کوائف کیلئے بھی خصوصی کیٹیگری شامل ہیں۔