محکمہ داخلہ نے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 کے نفا ذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 کانفا ذکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت پنجاب نے خانیوال اور راجن پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے راجن پور میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی سی راجن پور کی سفارش پر ضلع راجن پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور ڈی سی خانیوال کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے ضلع خانیوال میں بھی دفعہ 144 نافذ کی ہے، محکمہ داخلہ خانیوال میں جانوروں کا فضلہ اور سالڈ ویسٹ سڑکوں پر پھکنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ امتحانی سنٹرز کے ارد گرد ماحول اور بوٹی لگانے والے مافیا پر نظر رکھیں، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔