غیر ملکیوں کوجائیدادیں مالکانہ حقوق پرنہیں صرف لیزپردی جائیں،وزارت داخلہ کےمطالبےپر پنجاب حکومت نےتجاویزمرتب کرلیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکیوں کو جائیدادیں مالکانہ حقوق پر نہیں صرف لیز پر دی جائیں،وزارت داخلہ کے مطالبے پر پنجاب حکومت نے تجاویز مرتب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی افراد اور کمپنیوں کی پاکستان میں جائیداد خریداری کی پالیسی کے معاملہ پروزارت داخلہ نے حکومت پنجاب سے تجاویز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، وزارت داخلہ کے حکم پرحکومت پنجاب نے ابتدائی تجاویزکی رپورٹ مرتب کرلی،تجاویز کے مطابق غیرملکی افراد کو جائیداد صرف لیز پر دی جائے،لیزپردی جانے والی جائیداد پرغیر ملکی افراد کو مالکانہ حقوق نہ دیئے جائیں۔ تجاویزمیں واضح کیاگیا کہ انڈسٹریل،سوشل اور ایگریکلچرلیز میں دورانیے کا فرق ڈالا جاسکتا ہے،غیر ملکی کمپنیوں کودی جانیوالی پراپرٹی کے حوالے سے واضح پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے،حکومت پنجاب کو15 فروری تک تجاویزکی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔مذکورہ پالیسی میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور وزارت خارجہ سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا کہ غیرملکیوں کو انڈسٹریل، سوشل اور زرعی اراضی کی لیز کیلئے الگ الگ دورانیہ مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی، اس حوالے سے مزید تفصیلات طلب کیں گئیں ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے لئے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں ہیں ،ملک میں سرمایہ کاری سے معیشت میں بحالی کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویزات کی پیش کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے۔