پولیس شکایات سنٹر کی رپورٹس پر ایس پی کے مبینہ جعلی دستخط کا انکشاف

پولیس شکایات سنٹر کی رپورٹس پر ایس پی کے مبینہ جعلی دستخط کا انکشاف

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالتوں سے اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر پولیس کے کمپلین سنٹر سے مانگی جانے والی رپورٹس ایس پی کے مبینہ جعلی دستخطوں کے ساتھ عدالتوں میں بھجوانے کے انکشاف، ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے سی سی پی اولاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ عدالت میں منصورالرحمان افریدی ایڈووکیٹ نے ماڈل ٹاؤن کمپلین سنٹر کی 8جعلی رپورٹس پیش کیں،عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر جعلی رپورٹ تیار کرنے کے اسے اپنی انکم کا ذریعہ بنا لیا ہے،عدالت میں رپورٹ پیش ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے،واضح رہے کہ عدالت میں ایک شخص اعظم کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ مانگی جو جعلی دائر کر دی گئی جس کے بعداس پر جعل سازی کا انکشاف ہواہے۔

مزید : علاقائی