کاہنہ، نوجوان کا اقدام خودکشی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  کاہنہ، نوجوان کا اقدام خودکشی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں بیس سالہ نوجوان کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر اقدام خودکشی تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے رہائشی 20 سالہ مبین کو خون میں لت پت تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق مبین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی مارکر خود کو زخمی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے

مزید : علاقائی