نشتر کالونی، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی

  نشتر کالونی، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 15 سالہ مزدور د کرر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں نالے میں کام کرتے ہوئے نوعمر مزدوروں پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں مٹی تلے دب کر پندرہ سالہ زوہیب جاں بحق جب کہ 16 سالہ عثمان زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی