شہباز تاثیر کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست، اہلیہ نے جواب کیلئے مہلت مانگ کرلی

    شہباز تاثیر کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست، اہلیہ نے جواب کیلئے مہلت مانگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اپنی بیٹی سے ملاقات کی درخواست پر شہباز تاثیر کی اہلیہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی گئی،گارڈین عدالت کے جج مظفر نوید نے جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔درخواست گزار شہباز تاثیر کا موقف ہے کہ میرے اغوا کے بعد میری فیملی نے میری بیوی کو گھر،گاڑی اورکاروبار کروایا،کچھ عرصے سے بیوی نے علیحدگی اختیار کررکھی۔
ہے،بیوی 3 سالہ بیٹی سے ملاقات بھی نہیں کروا رہی،میری اہلیہ کے تمام خرچے میری فیملی برداشت کرتی رہی،عدالت سے استدعاہے کہ بیٹی سے ملاقات کروانے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -