گلشن راوی،گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

  گلشن راوی،گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی