باٹاپور،تاجر کو قتل کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

باٹاپور،تاجر کو قتل کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  



لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں اکبری گیٹ کے تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا زیر حراست ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے زیر حراست ملزم عامر حسین کو ریکوری کے لئے چھاپہ باٹا ور گاوں پہنچی تو اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اکبری گیٹ میں تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالا زیر حراست ڈاکو عامر حسین اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا اور پولیس کانسٹیبل ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر مارے جانے والے ڈاکو کا حملہ آور ساتھی موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو عامر اندرون شہر کا رہائشی تھا ملزم عامر حسین چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ جس کی لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے۔

مزید : علاقائی