چوری وڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

    چوری وڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے ...

  



لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاتفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں 4 نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر منیر احمد اور اس کی فیملی کو یرغما ل بنا کر 3 لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو بائل فون ودیگر ساما ن،ستوکتلہ کے علاقہ میں 2 ڈاکو حمزہ کے گھر میں گھس کر 2 لاکھ 80 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات، فیصل ٹاؤن کے علا قے میں دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر ظہور اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 19 ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان،گلبرگ کے علا قہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر فہیم اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکو عبد الحمید کے گھر میں اس کی فیملی سے 2لاکھ 20 ہزار کی نقدی اور طلا ئی زیورات ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے، گڑھی شاہو کے علاقہ میں ڈاکو شہزاد کے گھر گھس کر فیملی کو یر غما ل بنا کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سامان اور ڈیفنس سی کے علاقہ میں کبیر سے اسلحہ کے زور پر 1لا کھ 65 ہز ار کی نقدی اور موبائل فون ودیگر سا ما ن لوٹ لیا گیا۔ جبکہ نامعلوم چور سبزاہ زار اور ملت پارک سے گاڑیاں اور رنگ محل۔ساندہ اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی