لاری اڈہ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے علاقے پیکو روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق40 سالہ شخص سردی کی شدت سے ہلاک ہوا۔اور وہ نشے کا عادی تھا۔