شریف گروپ آف انڈسڑیز کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ،بینک وکلا ء کو نوٹس جاری

  شریف گروپ آف انڈسڑیز کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ،بینک وکلا ء کو نوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت شریف گروپ آف انڈسڑیز بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ پربینکوں کے وکلا ء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کے لئے 10 فروری کو طلب کرلیاہے،بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے درخواستوں پر سماعت کی،بینکنگ کورٹ میں کشمیر ملز اور اتفاق ملز نے بینکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لے کرواپس نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے حکام نے مکمل تحقیقات کی رپورٹ جمع کروا دی ہے،بینک کے وکیل کا موقف ہے کہ اتفاق ملز اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا،قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے،اتفاق ملز اور کشمیر ملز قرضہ واپس نہیں کررہیں۔

مزید : علاقائی