غازی آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،ایک شخص زخمی

  غازی آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،ایک شخص زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد لڑ ائی جھگڑا کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد بازار نمبر 2 میں حیدر نامی شخص نے علی کو کپڑے کی دکان میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہیں جبکہ زخمی علی کو طبعی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے

مزید : علاقائی