ماڈل ٹاؤن ڈویژن، گزشتہ ہفتہ کے دوران211ملزم گرفتار

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن، گزشتہ ہفتہ کے دوران211ملزم گرفتار

  



 لاہور (کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث211ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے07ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضہ سے04 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمدکیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران14پسٹلز،01رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔ چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب57اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے43منشیات فروشوں کے قبضہ سے11کلو 700گرام چرس،15گرام ہیروئن اور308لٹرشراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران21ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لاؤڈسپیکر،پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر62ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی