برطانوی جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام کے وفد کی سیشن جج لاہورسے ملاقات

برطانوی جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام کے وفد کی سیشن جج لاہورسے ملاقات

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں برطانیہ کی جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام کی ہیڈ ہیلن برنس مسٹر سیمن چارٹراور مسٹر چارلر پر مشتمل وفد کی سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سے ملاقات کی،ملاقات میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض بھٹی اور دیگر پراسیکیوٹروں نے شرکت کی،اس موقع پرسیشن جج لاہور نے وفد کو عدالتوں میں چلنے والے کیس اور دیگر عدالتی امور سے آگاہ کیا،وفد کا مقصد رول اف لا کریمنل جسٹس کو بہتر بنانے کے لیے معلومات حاصل کرنا تھا۔وفد کے ارکان نے کیسوں کو عدالتوں میں دائر کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد سے بھی بریفنگ لی۔

مزید : علاقائی