رائیونڈمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  رائیونڈمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ سٹی کے علاقے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ اڈہ پلاٹ کے قریب نوجوان کے ساتھ نامعلوم افراد نے پہلے جھگڑا کیااور بعد میں فائرنگ کر کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے 22 سالہ نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مقتول عرفان ایک بچے کا باپ تھا۔

ایدھی رضاکاروں نے 22 سالہ عرفان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

مزید : علاقائی