پنجاب پولیس کا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کا شجرکاری کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کا شجرکاری کا فیصلہ

  



لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے پنجاب پولیس نے شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان(ستارہ امتیاز) کی جانب سے تمام ریجنل ایس پیز کو مراسلہ بھجوادیا گیاہے جس کے مطابق پی ایچ پی کے زیر اہتمام 15سے29فروری تک صوبے کے تمام اضلاع میں شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پندرہ روز مہم کے دوران پنجاب ہائی وے پٹرول کی تمام 355چوکیاں حصہ لیں گی اور ہر چوکی کے30کلومیٹر کے بیٹ ایریا میں 2000 جبکہ مجموعی طور پر 15دنوں میں 710000پودے لگائے جائیں گے۔ شجرکاری مہم کیلئے پودے محکمہ فارسٹری،پی ایچ اے اور پرائیویٹ نرسریوں سے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت لئے جائیں گے

اور مہم کے دوران ان درختوں کے پودے لگائیں جائیں گے جن کا تعلق اسی سرزمین سے ہے تاکہ ان کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے مواقع زیادہ ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شجرکاری میں ہر رینک کے افسران واہلکار بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر افسر واہلکار کم از کم ایک پودا خود لگائے تاکہ انفرادی و اجتماعی سطح پر ہونے والی یہ کاوشیں مل کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکیں۔

مزید : علاقائی