منی لانڈرنگ کیس، راشد کرامت کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  منی لانڈرنگ کیس، راشد کرامت کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ میں گرفتار ملزم راشد کرامت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے دوبارہ 14فروری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو ملزم راشد کرامت کو پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کے نام پر بے نامی کمپنی بنائی گئی، کمپنی کا مقصد شریف خاندان کے لئے رقم بنانا اور منی لانڈرنگ کرنا تھا، ملزم راشد کرامت حمزہ شریف کا ملازم تھا، ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم راشد کرامت کی حاضری مکمل کر تے ہوئے مزید سماعت آئندی تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی