گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے لئے دعویٰ دائر کردیا

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے لئے دعویٰ دائر کردیا

  



لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے شوہر سے خلع کے لئے دعویٰ دائر کردیا،صنم ماروی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی شوہر حامد علی سے 2009 ء میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی، شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا، ہمارے 3 بچے ہیں، شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتا پیٹتا ہے، بچوں کی خاطر شوہر کے ظلم برادشت کرتی رہی، شوہر کے ساتھ مزید گزارہ ممکن نہیں لہذا عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید : علاقائی